امریکا‘ گھروں کیلئے رہن قرضوں میں10.4 فیصد اضافہ
امریکا کی مورٹگیج بینکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 2015 ء کے دوران ملک میں کثیر الخاندانی گھروں کیلئے رہن کی مالیت 10.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.06 ٹریلین ڈالر رہی جو کہ 1993 ء کے بعد رہن کی تیز ترین شرح ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک رپورٹ کے مطابق کثیر الخاندانی رہن قرضوں کے باعث لوگوں کو تجارتی بنیادوں پر قرضوں کے حصول میں مدد ملی جو کہ 2007 ء کے بعد اس مد میں سب سے زیادہ رقم ہے۔ 2015 ء کے دوران 5.47 ملین گھروں کی دوبارہ فروخت کی گئی جو پچھلے سال کی نسبت قریبا 15 فیصد جبکہ 2007ء کے بعد اس مد میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔