انڈونیشیاء ‘ اقتصادی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کی پیشنگوئی

انڈونیشیاء ‘ اقتصادی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کی پیشنگوئی

عالمی بینک نے 2016 ء کے دوران انڈونیشیاء کی اقتصادی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کی پیشنگوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق 2016 ء کے دوران انڈونیشیاء کی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ اس کی آمدنی کا سرکاری اخراجات کے طور پر استعمال ہے، قبل ازیں بینک نے شرح نمو 5.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔بینک کا کہنا ہے کہ شرح نمو کے اعداد و شمار میں کمی کی وجہ عالمی سطح پر توقع سے زیادہ شرح نمو اور انڈونیشیاء حکومت کی جانب سے اخراجات میں اضافہ ہے جس کے باعث اقتصادی بہتری کا زیادہ انحصار نجی شعبے پر ہوگا۔بینک نے 2016 ء کیلئے ملکی آمدنی کا ہدف 1547 ٹریلین روپیہ مقرر کیا تھا۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...