چین ‘ نئے اقتصادی منصوبے کی منظوری

چین ‘ نئے اقتصادی منصوبے کی منظوری

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے نئے پاچ سالہ اقتصادی منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کی جائیں گی۔بیجنگ میں منعقدہ اس اجلاس میں چین کا معاشی اور سیاسی ایجنڈا طے کیا جاتا ہے۔نئے منصوبے کے تحت سنہ 2020 تک ملکی معیشت کی شرحِ ترقی کو ساڑھے چھ سے سات فیصد تک لایا جائے گا۔گذشتہ سال چین میں ترقی کی شرح کا ہدف سات فی صد رکھا گیا تھا لیکن حقیقی ترقی 6.9 فیصد ہی ہو سکی اور یہ گذشتہ 25 سال میں سب سے کم ہے۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...