سری لنکا‘ 2015 ء میں اقتصادی شرح نمو 4.8 فیصد گرگئی
سری لنکا نے کہا ہے کہ 2015 ء کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں 4.8 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ چائے کی برآمد میں کمی ہے۔2015 ء کے دوران چائے کی پیداوار میں 2.6 فیصد کمی ہوئی جس کی مالیت 545 ملین ڈالر رہی جبکہ برآمد 7 فیصد کم ہوکر 306 ملین کلوگرام (673 ملین پونڈ) رہی۔چائے کی برآمد میں کمی تقریبات کے دوران چائے کے اضافی استعمال اور صنعتی ترقی کے باعث ہوئی۔ سال کے دوران تقریبات میں چائے کے استعمال میں 56.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 26.2 فیصد صنعتی ترقی بھی اس کے اضافی استعمال کا باعث بنی جس کی وجہ سے برآمدات میں کمی آئی۔