مرکزی چینی بینک نے مراکش میں دفتر کھول لیا

مرکزی چینی بینک نے مراکش میں دفتر کھول لیا

چین کے مرکزی بینک نے مراکش کے دارالحکومت اور کاروباری مرکز کاسابلانکا میں اپنا نمائندہ دفتر کھول لیا۔کاسابلانکا میں بینک آف چائنہ کے رابطہ دفتر کا افتتاح کردیاگیا ہے جس کا مقصد مراکش میں کاروبار کرنے والی چینی کمپنیوں کی ترقی اور چین کے ساتھ قریبی کاروباری تعلقات کی خواہشمند مقامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔بینک آف چائنہ کے نمائندے کانگ شیالونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مراکش دنیا کے اہم جغرافیائی علاقے میں واقع ہے۔ اس کی لوہے،تیل اور دیگر معدنیات نے چین کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...