براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4.8 فیصد بڑھ گئی
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال 2015-16ء کے پہلے 8 مہینوں کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 4.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران پاکستان میں 751 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 716 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران چین کی جانب سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کا حجم 436 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔