موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 18.11 فیصد اضافہ
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 2015-16 ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 18.11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا فروری 2015-16 ء کے دوران 8 لاکھ 78 ہزار 723 موٹر سائیکلیں فروخت کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 7 لاکھ 19 ہزار 516 موٹر سائیکلیں فروخت کی گئی تھیں۔