ایس ای سی پی میں مزید490 کمپنیاں رجسٹرڈ
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ماہِ فروری میں 490 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینہ کے مقابلے میں سات فیصد زائد ہے۔ فروری کے مہینے میں رجسٹر کی جانے والی کمپنیوں میں نواسی فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، سات فیصد سنگل ممبر جبکہ باقی چار فیصد کمپنیاں بطور پبلک ان لسٹڈ، نان پرافٹ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی شعبے میں رجسٹر ہوئیں جس کی تعداد اڑسٹھ ہے۔