ہائی برڈ تل کی کئی اقسام تیارکر لی گئیں
مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ نے پام آئل سے بھی بہتر تیل کی کوالٹی کی حامل کینولہ سرسوں ، سورج مکھی کے مقامی ہائی برڈ کے علاوہ تل کی کئی اقسام تیارکر لی ہیں جبکہ سورج مکھی کی 2 ہائبرڈ اقسام اور تل کی ایک قسم کی پنجاب کے علاوہ زیریں سندھ میں بھی کاشت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ زرعی ماہرین نے بتایاکہ خوردنی تیل انسانی خوراک کا اہم جزو اور جسمانی طاقت کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔ پاکستان میں ہر فرد 12سے13لیٹر سالانہ خوردنی تیل استعمال کرتا ہے اور اس کی کھپت میں سالانہ 3فیصد اضافہ ہورہا ہے۔