شارجہ ‘عربی کی کتاب میں خنزیر کا گوشت بنانے کی ترکیب شامل کرنے پر تنازع

شارجہ ‘عربی کی کتاب میں خنزیر کا گوشت بنانے کی ترکیب شامل کرنے پر تنازع

شارجہ(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے بعض اسکولوں کے نصاب میں عربی زبان کی ایک کتاب میں خنزیر کا گوشت بنانے کی ترکیب شامل کرنے پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق عربی زبان کی ایک کتاب میں متعدد صفحات پر لکھا گیا ہے’’آپ اپنا سور کا گوشت کس طرح پکانا پسند کرتے ہیں؟‘‘اسلام میں خنزیر کا گوشت حرام قرار دیا گیا اور اس کتاب کو ہتک آمیز اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ان شکایات کے بعد محکمہ تعلیم شارجہ نے متذکرہ کتابوں کو جمع کرنا شروع کردیا ہے تاکہ وہ ان صفحات کو نکالنے کے بعد کتب واپس لوٹا سکیں۔شارجہ میں محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدارکے مطابق حکام والدین کی شکایات کا احترام کرتے ہیں اور مذہب اور روایات کے خلاف کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...