افغانستان میں بد امنی اچانک پیدا نہیں ہوئی ،جڑیں نا انصافیوں میں تلاش کی جانی چاہئیں :اشرف غنی

افغانستان میں بد امنی اچانک پیدا نہیں ہوئی ،جڑیں نا انصافیوں میں تلاش کی ...

کابل(آن لائن+ اے این این ) افغانستان کے صدر محمداشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی اچانک پیدا نہیں ہوئی، اس کی جڑیں ناانصافیوں میں تلاش کی جانی چاہئیں، عوام کے تعاون سے امن و امان قائم کرنے کا تہیہ کررکھاہے۔جشن نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں افغان صدرنے کہاکہ اگرچہ گزشتہ برس ملک میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوا لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ وہ عوام کی مدد سے ملک میں امن و استحکام قائم کرے اور امن کے دشمنوں کو شکست دے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی اچانک پیدا نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کی جڑیں ناانصافیوں میں تلاش کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مالی اور دفتری بدعنوانیوں کا بھی خاتمہ کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ادھر افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے مزارشریف میں نوروزکے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان عوام کوایک عرصے سے چیلنجوں کاسامناہے تاہم ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں ۔انہوں نے ملک میں امن کے قائم کیلئے قربانیاں دینے پرسیکورٹی فورسزکی تعریف کی ۔

مزید : علاقائی


loading...