سبی ،سکاؤٹس کا سرچ آپریشن ،6دہشت گرد ہلاک ،4زخمی ،13گرفتار

سبی ،سکاؤٹس کا سرچ آپریشن ،6دہشت گرد ہلاک ،4زخمی ،13گرفتار

سبی(این این آئی )چھتر اور فیلیجی میں سبی اسکاؤٹس کا سرچ آپریشن ،چھ دہشت گرد ہلاک ،چار زخمی،13شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ،شدت پسندوں کے چار کیمپ تباہ کردئے گئے،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احمد رضا نے خفیہ اطلاع ملنے پر فورس کے ہمراہ چھتر اور فیلجی کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران دہشت گرودوں کے چار ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ کاروائی کے دوران چھ دہشت گرد جاں بحق اور چار ازخمی ہوگئے اور 13شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا،سرچ آپریشن کے دوران چالیس کولو گرام بارود،دو عدد آر پی جی سیون،تین بم،پانچ آئی ڈی ایز،12.7گن کے 200رواؤنڈز،ایس ایم جی گن کے دو ہزار راؤنڈز ،ایک عدد تھری ناٹ تھری رائفل سمیت بھاری مقدار میں راشن اور چھ عدد موٹرسائیکل قبضہ میں لے لیے ہیں،اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی کرنل احمد رضا خٹک نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے دہشت گردی اور دہشت گردوں کی کمین گاہوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے سیکورٹی فورسز کو کامیابی حاصل ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کی موجودگی تک ہمارا آپریشن جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ایف سی کی مثبت کاروئیوں کے باعث صوبے میں قیام امن کا مسئلہ 90%حل ہو چکا ہے اور صوبے کو امن کی پٹری پر گامزن کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پرامن بلوچستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جس کو یقینی بنانے کے لیے صوبے کے عوام کا سیکورٹی فورسز سے تعاون قابل تقلید امر ہے انہوں نے کہا اس ضمن میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے ایف سی اہلکاروں کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...