حزب اللہ اور ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں: لبنان

حزب اللہ اور ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں: لبنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیروت (این این آئی)لبنان کے وزیراعظم تمام سلام نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت اور ریاست کے دوسرے اداروں سے عرب ملکوں بالخصوص خلیجی ممالک کے حوالے سے کئی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جن کا ازالہ کیا جائے گا۔سعودی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں وزیراعظم تمام سلام نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ایران اور حزب اللہ کی مداخلت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے ایرانی اور حزب اللہ کی مداخلت کی روک تھام ان کا حق ہے۔ایک سوال کے جواب میں لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو نکیل ڈالنا ریاست کا کام ہے، ہم حزب اللہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لبنان کو عرب ممالک کے لیے اکھاڑا نہ بنائے۔وزیراعظم تمام سلام کا کہنا تھا کہ خلیج کے عرب ملکوں کے امن اور استحکام کے حوالے سے کسی کو کوئی شک و شبے میں نہیں رہنا چاہیے۔ عرب ملکوں کو اپنے استحکام کے لیے اقدامات کا حق ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر زور دیا کہ وہ عرب ممالک کے خلاف زہراگلنا بند کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عرب ممالک کو لبنان کے دشمن نہیں بنا سکتے۔ حزب اللہ کو اپنی غلط پالیسیوں کی اصلاح کرنا ہو گی۔

مزید :

عالمی منظر -