رینالہ میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری نقدی و دیگر سامان سے محروم

رینالہ میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری نقدی و دیگر سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رینالہ خورد ( تحصیل رپورٹر) رینالہ میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،پولیس سراغ لگانے میں ناکام تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ایریا میں چند دنوں سے شہری دن دیہاڑے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں ،سرشام خوف کا عالم ہے تاجر دکانوں اور سول سوسائٹی گھروں میں غیر محفوظ ہو چکی ہے بستی رحیم بخش کا تاجر عطاء اللہ بنک سے 50ہزار روپے نکلوا کر نکلا شہر کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں نے دبوچ لیا ،فاروق ولاز کی مسجد میں ڈاکوؤں نے سرشام نماز پڑھتے امام مسجد سمیت متعدد نمازیوں کو لوٹا مزاحمت پر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ڈاکو ٹاؤن میں اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقہ بھر میں شدید خوف وہراس پھیلا رہابزرگ شہری منظور احمد کو یرغمال بنا تے ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے اس کے داماد غلام رسول کے گھر کا دروازہ کھلوایا اورگھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان نقدی ،طلائی زیورات اور قیمتی موبائلز فون لے اڑے شام 3موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے انوار شہید کالونی کے رہائشی بیرون ملک مسقط سے آئے ہوئے تاجر حاجی رانا محمد سجاد زرگر کے بیٹوں سے گھر کے باہر سے لاکھوں روپے مالیت کے 4موبائل فونز اور نقدی چھین لی صحافی منور ظہیر چوہدری کی اہلیہ بینک رقم لے کر ویلکم روڑ پر آئیں تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ر قم سے محروم کر دیاہاؤسنگ سکیم کے رہائشی معروف کنٹریکٹر میاں عرفان کے ملازم سے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اس کے علاوہ بھی متعدد وارداتوں میں شہری اور تاجر لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،اور موبائل فونز سے محروم ہوئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانے میں شکایت لے کر جانے کی صورت میں ایس ایچ او کا رویہ بھی انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -