جرائم بڑھنے ،قابو نہ پانے اور دیگر الزامات پر متعدد ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس

جرائم بڑھنے ،قابو نہ پانے اور دیگر الزامات پر متعدد ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس

لاہور(وقائع نگار)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ہر تھانے کی حدود میں اشتہاریوں کی گرفتای کے لئے موثرحکمت عملی بنا کرچھاپے مارے جائیں اور ان کے شناختی کارڈ کی مد د سے بنک اکاؤنٹس اور باقی تمام معلومات حاصل کر کے ان کی گرفتاری ممکن بنائی جائے ۔سٹریٹ کرائم میں کمی کے لئے موثرحکمت عملی بنا ئی جائے اور شہر کی اہم شاہراؤں پر گشت کو یقینی بنایا جائے ۔تھانوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کو دن میں 2بار یقینی بنایا جائے ۔ڈکیتی کے مدعیان سے مل کرملزمان کی گرفتاری کے لئے ان کو ٹریس کیا جائے۔ ہر تھانے میں گاڑیوں اور نفری سمیت ہرطرح کی سہولیات موجود ہیں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کرائم فائٹنگ میں موثر کردار ادا کیا جائے ۔چائنیز ، تعلیمی اداروں اور اہم تنصیبات کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے اور حفاظتی اقدامات میں کمی بیشی کی صورت میں انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سٹی اورکینٹ ڈویژنز کی ماہ فروری میں جرائم کی روک تھام کے لئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایس پی کینٹ اسماعیل کھاڑک ،ایس پی سٹی محمد نوید،تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز بھی موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کینٹ ڈویژن کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وارداتیں بڑھنے پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد علی بٹ کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت،جرائم بڑھنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر کی سرزنش ، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او ڈیفنس بی زاہد نواز کی سرزنش ، ایس ا یچ او ڈیفنس سی مقصود احمد کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ،چوری کی وارداتیں بڑھنے پر ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی قمر عباس کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، کاریں چوری ہونے پر ایس ایچ او مصطفی آباد شکیل خورشید کو جرائم پر قابو پانے کی ہدایت ، ایس ایچ او باغبانپورہ اعجاز رسول ، ایس ایچ او ہربنس پورہ عاطف ذوالفقار، ایس ایچ او غازی آباد عتیق ڈوگر کو اشتہاری پکڑنے کی ہدایت ، ایس ایچ او برکی نو ید اعظم ، ایس ایچ او ہئیرذوالفقار علی ، اور ایس ایچ او ہڈیارہ کو جرائم پر قابو پانے کی ہدایت کی ۔ اسی طرح ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے سٹی ڈویژن کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھنے پر ایس ایچ او رنگ عاطف ریاض ، ایس ایچ او لوہاری گیٹ اختر حسین کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او یکی گیٹ عابد مختار کو 2شو کاز نوٹس ، ایس ایچ او نولکھا محمد اشفاق ، ایس ایچ او موچی گیٹ ارشد محمود ،ایس ایچ او اکبری گیٹ زاہد حسینِ ، ایس ایچ او لوئر مال عاصم جہانگیر کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، ایس ایچ او داتا دربار محمد جاوید اور ایس ایچ او بھاٹی گیٹ محمد شاہد کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت ، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او نیو انارکلی رضا ذاکر کو شوکاز ، ایس ایچ او اسلام پورہ ناصر حمید ، ایس ایچ او مصری شاہ شبیر حسین اعوان ، ایس ایچ او بادامی باغ نشات علی ، ایس ایچ او لاری اڈا شرافت علی ، ایس ایچ او راوی روڈ احمد نواز اور ایس ایچ او شاہدرہ محمد ارحم کو جرائم پر قابو پانے کی ہدایت کی ۔

مزید : علاقائی


loading...