اوکاڑہ، متعدد افراد گرفتار، قبضہ سے منشیات برآمد ، مقدمات درج

اوکاڑہ، متعدد افراد گرفتار، قبضہ سے منشیات برآمد ، مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ (بیورورپورٹ)پولیس نے دوران گشت متعدد افراد کو گرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے دوران گشت فردوس ٹاؤن کے رہائشی کامران حسین ولد محمد حنیف کو قابوکرکے 1070 گرام چرس، لاری اڈا سے تیمور ولد سعید سکنہ 53 ٹوایل کو قابوکرکے 1110 گرام چرس اور محمد اقبال ولد حاجی نذیر سکنہ بصیرپور سے 1110 گرام چرس برآمد کرلی۔محلہ راٹھورانوالہ کے رہائشی صابر علی ولد محمد عاشق سے 30 لٹر شراب ، محمد عاصم ولد غلام محمد کے قبضہ سے 30 لٹرشراب اور محمد عاصم ولد غلام محمد سے بھی 30 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔
ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔

مزید :

علاقائی -