دیپالپور، کرنٹ لگنے سے محنت کش کی سات بھینسیں ہلاک

دیپالپور، کرنٹ لگنے سے محنت کش کی سات بھینسیں ہلاک

دیپالپور ( نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) قائد اعظم چوک کے قریب حجرہ روڈ پر بجلی کے پول کی تار کھمبے کی مضبوطی کے لئے محنت کش عبدالرشید کے گھرکی دیوار کے ساتھ لگی ہوئی تھی جس پر محنت کش نے متعدد بار تحریری درخواستیں دیں کہ بجلی کے اس کھمبے کی تار اس کے گھر کی دیوار سے ہٹائی جائے مگر کوئی نوٹس نہ لیا گیا گزشتہ شب شدید بارش کی وجہ سے بجلی کے پول میں سے اس کے گھر کی دیوار سے نصب تارمیں کرنٹ آگیا جس کی وجہ سے دیوار کے ساتھ بندھی ہوئی پندرہ لاکھ مالیت کی 7 راس بھینسیں ہلاک ہو گئیں واقعہ کی اطلاع پر اے ایس پی نجیب اللہ پندرانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ شخص کی درخواست پرواپڈا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم متاثرہ شخص نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے نوٹس لینے اور اس کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...