مانگا منڈی ،ٹیکسٹائل ملزمیں پرا سرار طور پر آتشزدگی ،سامان اور مشینری جل کر راکھ

مانگا منڈی ،ٹیکسٹائل ملزمیں پرا سرار طور پر آتشزدگی ،سامان اور مشینری جل کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار، نامہ نگار)مانگا منڈی کے علاقہ میں ٹیکسٹائل مل میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے مالیت کا سامان اور مشینری جل کر راکھ ہوگئی جبکہ اقبال ٹاؤن میں بجلی کی مین تار گھر پر گرنے سے وہاں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے خوف وہراس پھیل گیا۔ معلوم ہواہے کہ مانگامنڈی کے علاقہ ملتان روڈ پر واقع ٹیکسٹائل مل کے گودام میں بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں پر موجود تیار مال اور مشینری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں واقع ایک گھر میں اوپر سے گزر نے والی بجلی کی تاریں گرگئیں جس سے اہل علاقہ خوف زدہ ہوگئے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اورواپڈا کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تاریں ٹھیک کرکے بجلی بحال کردی۔

مزید :

علاقائی -