فریڈم موومنٹ کا آزاد جموں وکشمیر میں طوفانی بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور( اپنے خبر نگار سے )پاکستان فریڈم موومنٹ آزاد جموں وکشمیر میں لگاتارطوفانی بارشوں کے دوران حالیہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورتشویش کا اظہار کیا ہے۔چےئرمین ہارون خواجہ نے جاں بحق ہونے والے متاثرہ خاندان کے ساتھ دعائے مغفرت اور تعزیت کی۔ اس امر کا بھی اظہار کیا کہ آزاد کشمیر اور وفاقی حکومتوں کو چاہیے کہ فو ری طور پر دستیاب وسائل کو منتقل اور زندگی کے کسی بھی مزید نقصان سے پیشگی بچاؤ کے لئے ضروری اقدمات کرے امید ظاہر کرتے ہوئے ہارون خواجہ نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کے لئے ہر ممکن اقدامات کی ہدائت کی ہے۔پی ایف ایم آزاد کشمیر کے صدر عبدالغفار کو ہدائت کی ہے۔ کہ جو کچھ ممکن ہو سکے متاثرہ خاندان کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔