بریلینٹ سکول کی پارٹنرشپ میں گرین فیلڈ انٹرنیشنل سکول کا پاکستان میں افتتاح
لاہور( خبرنگار) متحدہ عرب امارات کے بریلینٹ سکول کی پارٹنرشپ میں گرین فیلڈ انٹرنیشنل سکول کا پاکستان میں افتتاح ہو گیا۔ سکول کی پہلی برانچ ڈاکٹرز سوسائٹی لاہور میں قائم کی گئی جس کی افتتاحی تقریب اور سپرنگ فیسٹول میں بچوں اور فیملیز کی بری تعداد نے شرکت کی۔ایم پی اے عظمی بخاری نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ تعلیم کو کاروبار کی بجائے خدمت کے جذبے سے پروان چڑھانے والے اداروں کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل رہے گی۔ تقریب میں چیرمین اکڈامک بورڈ گرین فیلڈ انٹرنیشنل سکول محمد مقبول سی اے، جسٹس ریٹائرڈراؤ نعیم ہاشم خاں، کوریا سے آئے ممبر ایڈوائزری بورڈ این بیانگ من، سکول پرنسپل ، بچوں اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین اکڈامک اینڈ ایڈوائزری بورڈمحمد مقبول کا کہنا تھا کہ گرین فیلڈ سکول اس عزم سے بنایا گیا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے زیور سے بھی آراستہ کیا جائے۔نہوں نے بتایا کہ سکول کے اساتذہ بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ ہیں اور متحدہ عرب امارات کا بریلینٹ سکول ہمارے سکول کا پارٹنر سکول ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور کوریا کے تعلیمی ماہرین سکول کے ایڈوائزری بورڈ کا حصہ ہیں۔ کوریا سے آئے ممبر ایڈوائزری بورڈ این بیانگ من نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سکول جلد لاہور کا بہترین انٹرنیشنل سکول بنے گا کیونکہ یہاں امریکی ثقافت کی بجائے خالص پاکستانی تہذیب پر توجہ دی جائے گی۔افتتاحی تقریب کے بعدربن کاٹ کر سکول کا افتتاح کیا گیا اور والدین اور بچوں کو سکول کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ سکول کو بہترین لائبریری، لیبارٹری، کمپیوٹر لیب، کھیل کے میدانوں اور کیفے ٹیریا سے آراستہ کیا گیا ہے جہاں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشو و نما کاکیلئے موافق ماحول میسر آئے گا۔ بچوں کی خصوصی توجہ کیلئے اس موقع پر رنگارنگ سپرنگ فیسٹول کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں پتلی تماشا، ڈرائنگ اور کلرنگ کے مقابلے بھی کروائے گئے۔