پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کی جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست

پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کی جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مفسر قرآن مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست میں ’’دور جاہلیت میں انسان کا حال‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ؐ کے دور میں جہالت عروج پر تھی۔ حلال و حرام کی تمیز نہ تھی۔ لوگ سوتیلی بیٹی سے نکاح کر لیتے جبکہ بیٹی کو وراثت میں حصہ نہ دیا جاتا۔ لیکن جب آپ ؐ تشریف لائے تو آپ ؐ نے قرآن دیا۔ شریعت دی حلال و حرام کی تمیز دی آپ ؐ ہمارے ترجمان بن کر تشریف لائے ۔ آپؐ نے لوگوں کو بتایا کہ اے لوگو حلال و حرام کی تمیز کرو۔ اللہ کے قرآن کو سمجھو اور اس پر عمل کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن میں کوئی ایسا لفظ غیر فصیح نہیں ہے اس کی 6666آیات میں سے کوئی بھی ایسی آیت نہیں۔جو ہمارے لئے مثالی نمونہ ہیں۔قرآن ہمارا رہبر ہے ہمیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔