حکومت کا کسان پیکیج دعوے اور نعروں کے سوا کچھ نہیں ،منظور وٹو

حکومت کا کسان پیکیج دعوے اور نعروں کے سوا کچھ نہیں ،منظور وٹو

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے ہزاروں ایکڑ مکئی، گندم اور چارے کی فصل کا شدید نقصان کیا ہے اس ژالہ باری اور طوفانی بارشوں سے دیپالپور کے شرقی دیہات بہاولداس سے لے کر بومن شاہ، شریف آباد پسیل، بوٹا کوٹ، کری والا، نوانکوٹ، فرید پور جاگیر، 45 ایس پی، پنڈت میسول پور، قلعہ دیوا سکھ، جاگیر آباد، جسوکے سہاگ، عملیے کے سہاگ، رنجو طاہر، باوا طاہر، ٹھٹھہ منصب والا، محمد پور، عدلیکے سہاگ کے علاوہ سینکڑوں دیہات کی مکئی اور گندم کی فصل تباہ ہو گئی ہے پنجاب حکومت کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہیے اور کاشتکاروں کا اس نقصان سے بچانے کے لئے امدادی پیکج دینا چاہیے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی پیکج پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کی تباہی کی صورت میں ملکی معیشت کو برباد کیا جا رہا ہے کسانوں کے لئے حکومتی ریلیف پیکج دعوے اور نعروں کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے بیان "پورے بجٹ کے زراعت پر لگانے کو" مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبوں سے بجٹ بچے گا تو زراعت کی طرف توجہ دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...