روس میں گرنے والے طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکاڈر مل گیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز روس میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکاڈر مل گیا۔ روسی حکام کے مطابق طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکاڈر اور بلیک باکس مل گیا ہے۔روسی ماہرین نے روس میں تباہ ہونے والے طیارے کے مقام پر تحقیقاتی عمل مکمل کر لیا ہے۔غیرملکی ایئر لائنز کا بوئنگ طیارہ ہفتے کی صبح روستوف کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا ،طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز کو حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔