لاہور، پشاور میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 89 مشتبہ افراد زیر حراست

لاہور، پشاور میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 89 مشتبہ افراد زیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور/ پشاور( اے این این ) پولیس اور سکیورٹی فورسز کی لاہور اور پشاورمیں کارروائیاں ٗ89مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا ٗ حراست میں لئے گئے ملزمان میں 9افغان باشندے بھی شامل ہیں ٗ قبضے سے اسلحہ برآمد ٗ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز اہلکاروں کی مدد سے سو سے زائد گھروں کو چیک کیاگیا ٗ چار افراد کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 9افغان باشندوں سمیت 89مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن نواحی علاقہ سربند میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 37مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں 9افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے ایک ریپیٹر، ایک پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ لیڈیز پولیس کی مدد سے 100سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ پولیس کے مطابق چار افراد کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ، لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیے ۔ اس دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پکڑے جانے والے افراد اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے ۔ ادھر کبیر والا کے علاقے جودھ پور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ۔ کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -