’’عمران جیسا رہنما کم ہی پیدا ہوتا ہے‘‘ وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجروال کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف نکلے

’’عمران جیسا رہنما کم ہی پیدا ہوتا ہے‘‘ وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجروال ...

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ دہلی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر اروند کیجروال بھی کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف نکلے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ملاقات میں دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کی شان ہیں۔ ان جیسا کپتان اور لیڈر دنیا میں کم ہی پیدا ہوتا ہے۔پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ ان کو عمران خان جیسا رہنما ملا۔ اروند کیجروال نے ملاقات میں کپتان کو گلدستی پیش کیا اور ان کی آمد کو اپنے لئے انتہائی خوش کن قرار دیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...