سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی صدارت میں آج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس آج (پیر)کو ہوگا ،اجلاس کی صدارت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرینگے ۔اجلاس میں مختلف امور پر قانون سازی کے بل پیش کیے جاسکتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اس بات پر غور کر رہی ہے کہ سندھ اسمبلی میں پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے تاہم اس کا باضابطہ فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ۔