استحکام پاکستان و مدارس کانفرنس کی تیاریوں کیلئے ملک بھر میں اجلاس،تشہیری مہم جاری

استحکام پاکستان و مدارس کانفرنس کی تیاریوں کیلئے ملک بھر میں اجلاس،تشہیری ...

ملتان ( سٹی رپورٹر)3اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والی استحکام مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے لیے ملک بھر میں(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

اجلاس اور کنونشز جاری ،تشہیری مہم زوروں پر ،لاکھوں کی تعداد میں اشتہارات چھپوا کر نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جا چکے تفصیلا ت کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام 3اپریل بروز اتوار کو لاہو رمیں منعقد ہونے والی عظیم الشان عالمی کانفرنس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں کانفرنس کی تیاریوں اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے اجلاس اور کنونشنز منعقد کیے جارہے ہیں ۔تشہیر ی مہم زوروں پر ہے اور اس وقت تک لاکھوں کی تعداد میں اشتہارات اور پینا فلیکس چھپوا کر مختلف اہم مقامات پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین ،علاقائی مسؤولین اور دینی مدارس کے ذمہ داران وفود کی صورت میں زندگی کے اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے فرداً فرداً ملاقاتیں کرکے انہیں کانفرنس میں شر کت کی دعوت دے رہے ہیں ۔اس سلسلے میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناقاضی عبدالرشید ملک بھر کے طوفانی دورے کر رہے ہیں .کراچی اور اندرون سندھ میں مولانا امداداللہ ،مولانا عبیداللہ خالد اور مولانا محمد ابراہیم سکرگاہی اپنے رفقاء سمیت مصروف عمل ہیں ،جنوبی پنجاب میں مولانا زبیر احمد ،مولانا ارشاد احمدا ور مولانا محمد نواز جبکہ خبیر پختونخواہ میں مولانا حسین احمد ،مولانا مفتی کفایت اللہ ،آزاد کشمیر میں مولانا سعید یوسف اور مولانا محمود الحسن اشرف ،بلوچستان میں مولانا مفتی صلاح الدین اور مولانا مطیع اللہ ،ہزار ہ میں مولانا حبیب الرحمن اور وفاقی دارالحکومت میں مولانا ظہور احمد علوی ،مولانا نذیر فاروقی اور مولانا عبدالغفار اور ان قائدین کے لاکھوں کی تعداد میں تلامذہ ومتعلقین اس عظیم الشان کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے شبانہ روز کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...