ہمیشہ فرقہ واریت کی نفی کی،ملی یکجہتی کونسل اتحاد کی علامت ہے،ساجد نقوی

ہمیشہ فرقہ واریت کی نفی کی،ملی یکجہتی کونسل اتحاد کی علامت ہے،ساجد نقوی

ملتان ( سٹی رپورٹر)ایران جانے والے زائرین دہشت گردی کے تسلسل کی وجہ سے کئی سالوں سے حکومتی پالیسیوں کے باعث پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں زائرین کو کئی کئی روز کوئیٹہ اور پاکستانی بارڈرتفتان پر سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے گزارنے پڑتے ہیں حال ہی میں تفتان پھنسے ہوئے پاکستانی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

زائرین تو کوئیٹہ پہنچ گئے مگر ایرن جانے والے زائرین ابھی تک کوئیٹہ میں رکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سیکیورٹی بتائی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کے قائم مقام صدر تقی گردیزی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ ساجد نقوی کو بتایا گیا کہ ملتان کے بہت سے لوگ کوئیٹہ میں پریشان بیٹھے ہیں اس پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت سے کئی بار رابطے کیئے ہیں لیکن ابھی تک کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر حکومت بلوچستان سے رابطہ کر رہے ہیں اگر اس بار بھی کوئی نتیجہ نہ نکلا تو زائرین کی پریشانیوں کے لیئے ہم خود اقدامات کریں گے انہوں نے کہا بلوچستان حکومت ہمیں مجبور کر رہی کہ ہم کویئٹہ کی سڑکوں پر مارچ کریں ہم ملک کے مسائل بڑھانا نہیں چاہتے اس لیے حکومت بلوچستان فوری اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے زائرین کے مسلے کو حل کرے ہم نے اس مسلے کے حل کے لیئے ایک کمیٹی بنا دی ہے جس کی تجاویز کی روشنی میں اقدامات کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں اتحاد و وحدت کی علامت ہے اس وقت ملک کی تمام مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اس اتحاد کی برکت سے ملک سے فرقہ واریت کی لعنت کا خاتمہ ہوا انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے حوالے سے اپنے کردار کو ہمیشہ فعال رکھیں دیگر مذہبی جماعتوں کے ساتھ اپنے رابطے مضبوط رکھتے ہوئے اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھیں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ ہمیں اس ملک میں تنہا کر دیا جائے مگر ہم اپنی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے آج تک مذہبی اور سیاسی دھارے میں موجود ہیں ہم پاکستان کی سالمیت پر یقین رکھتے ہیں منفی قوتوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے فرقہ واریت کی ہمیشہ نفی کی ہے ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...