خانیوال کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی،شہری پریشان
خانیوال (نمائندہ پاکستان)خانیوال شہر کے متعدد علاقوں میں جہاں غریب اور متوسط طبقہ کی اکثریتی آبادیا ں ہیں سوئی گیس کے پریشر میں کمی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ محکمہ سوئی گیس کے مقامی افسران ،اور اہلکاروں کی ہٹ دھرمی اور غفلت کے باعث ہورہی ہے ،محکمہ سوئی گیس کے ملازمین کے رہائشی علاقوں اور مقامی ضلعی افسران اور سیاسی وڈیروں کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی نہیں آتی گزشتہ چار روز سے گیس کی عدم فراہمی اور لوپریشر کی شکایت پر مین پائپ لائن میں خرابی کا کہہ کر محکمہ کے مقامی افسران جان چھڑا لیتے ہیں جبکہ اسی دوران اکثر آبادیوں کا لونی نمبر3،کامران کالونی ،جسونت نگر، عباس نگر، طارق آباد، حکیم آباد ،پرانا خانیوال اندرون میں علی الصبح 5بجے پسریشر بالکل ٹھیک ہوتا ہے جبکہ سکول و دفتر جانے کے اوقات میں جان بوجھ کر کم کردیا جاتا ہے شہریوں ملک نزاکت علی ،آفتاب قریشی ،آصف حیات نے جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ،ایم ڈی سوئی نادرن گیس لاہور سے فی الفور نوٹس لیکر صارف دشمن رویہ رکھنے والے افسران اہلکاران کیخلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے اور پریشر درست کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔