کسان پیکیج کا شتکاروں کی خوشحالی کیلئے موثر اقدام ہے ‘ یوسف خٹک ‘ ملک رمضان ‘ آصف حیات

کسان پیکیج کا شتکاروں کی خوشحالی کیلئے موثر اقدام ہے ‘ یوسف خٹک ‘ ملک رمضان ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب کیطرف سے کسان کانفرنس میں100ارب روپے کا پیکج ،کسان کمشن اور کمیوڈپٹی کمشن (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کے قیام اعلانات زرعی ترقی اور کسان ی خوشحالی میں موثراقدامات ہیں ان کے اعلانات سے کسان طبقہ میں خوشحالی کی لہر دوڑگئی ہے ان خیالات کا اظہار کسان بیٹھک میں کسان تنظیموں کے رہنماؤں محمدیوسف خٹک، ملک محمدرمضان ،چوہدری عمیر مسعو، آصف حیات نیازی ،ملک جہاں خان ،عبدالجبار خان نیازی نے کیا انہو ں نے کہاکہ ملکی زراعت اس وقت آئی سی یو میں ہے پنجاب حکومت نے ملکی زراعت کو اہمیت دیکر80فیصد طبقے کی آواز کو پذیرائی کیطرف انقلابی قدم اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ ان اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی مرتب کرنے کے لئے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مشاورت کا عمل جاری کیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...