ضلع ملتان میں 2200بھٹہ مزدور بچے سکولوں میں داخل

ضلع ملتان میں 2200بھٹہ مزدور بچے سکولوں میں داخل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 2200بھٹہ مزدور بچوں کوبازیاب سراسر سکولوں میں داخل کرادیاگیا،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ایلیمنٹری رمضان انجم نے’’پاکستان‘‘کو بتایاکہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ لیبر کاشکار بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی مہم جاری ہے ۔ بھٹہ خشت سے بازیاب ہونے والے 1008بچوں کو نان فارمل سکولوں میں داخل کرایاگیاہے 250بچے ’’پیف‘‘سکولوں میں ہیں 24بچے نجی سکولوں میں داخل ہوئے ہیں دیگر بچے گورنمنٹ سکولوں میں داخل کرائے گئے ہیں ۔ مذکورہ بچوں کو وظیفے ایک ایک ہزار ماہانہ دئیے جارہے ہیں ،سالانہ ہرفیملی کو 2ہزار روپے اضافی ملیں گے ، کتابیں ، بیگ ، سٹیشنری ، جوتے اوریونیفارم میں دی جارہی ہے اے ای اوز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ چیک کریں کہ غیر مستحق افراد اس سہولت سے ناجائز فائدہ نہ اٹھاسکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...