کسانوں کیلئے پنجاب حکومت کا پیکیج خوش آئند ‘ مسائل حل کئے جائیں ‘ میاں مقصود

کسانوں کیلئے پنجاب حکومت کا پیکیج خوش آئند ‘ مسائل حل کئے جائیں ‘ میاں مقصود

ملتان(سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے زراعت اور کسانوں کی ترقی کے لئے100ارب روپے کے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

پیکیج کے اعلان خوش آئند امر ہے۔ زرعی ملک ہونے کے ناطے70فیصدکے قریب آبادی شعبہ زراعت سے وابستہ ہے۔اس کو نظر انداز کرکے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے100ارب روپے دینے سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ دوسری جانب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پیکیج کاحشر بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج جیسانہ ہو جس کے ثمرات سے کسان آج تک محروم ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایماندار افسروں کی زیرنگرانی کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کریں۔اس حوالے سے حکومت ریلیف پیکیج اور کاشتکاروں کے درمیان رکاوٹیں کھڑے کرنے والوں اور خردبرد کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...