کرایہ دار کے گھر خالی نہ کر نے پر مالک مکان معذور خاتون کا انوکھا احتجاج‘ اپنے گھر کے سامنے ہی جھونپڑی لگا کر بیٹھ گئی
بہاولنگر(نمائندہ خصوصی )80 سالہ معذور مالک مکان خاتون کاکرائے دار کی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
طرف سے گھرنہ خالی کرنے پر انوکھا احتجاج۔خاتون اور اسکا خاندان اپنے ہی گھر کے سامنے جھونپڑیوں لگا کر بیٹھ گیا۔تفصیل کیمطابق بہاولنگر خادم آباد کی رہائشی 80سالہ خاتون جو دونوں ٹانگوں سے معذور ہے اس نے 7سال قبل اپنا گھر کرایہ پر محمد عباس نامی شخص کو دیا تھا جس نے اس میں ایک پرائیویٹ سکول بنا رکھا ہے ایک سال کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد زینب بی بی نے اسے مکان خالی کرنے کا کہا تو محمدعباس نے عدالت چلا گیامعذورخاتون زینب بی بی اپنے خاندان بہوبیٹے اور پوتے پوتیوں کے ہمراہ اپنے ہی گھرکے سامنے گذشتہ 8 روزسے جھونپڑیوں میں رہنے پر مجبور ہوگئے اس موقع پر زینب بی بی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں میں نے سات سال قبل اپنا گھر کرایہ پر دیا تھا لیکن کرایہ دار کی نیت خراب ہوگئی۔ اعلی حکام ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں ۔
معذور خاتون