مردان ، مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بچوں سمیت 4جاں بحق

مردان ، مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بچوں سمیت 4جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان(بیورورپورٹ)مردان کے نواحی علاقہ باکو ڈھیری میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں دو بیٹوں 4افراد مو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ خواتین شدید زخمی ہو گئیں ریسکیو کی ٹیم نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دےئے۔ تفصیلات کے مطابق نصیب اللہ نامی شخص کے مکان کی چھت اچھانک دھڑام سے گرنے کے نتیجے میں مسماۃ سلطانہ بی بی زوجہ نصیب اللہ ان کے دو کمسن بیٹے 5سالہ یاسین 3/4سالہ حمزہ اور ایک قریبی رشتہ دار لعل فروش ولد باچا گل موقع پر جان بحق جبکہ دیگر رشتہ دار خواتین مسماۃ بی بی رحمانہ بخت زمینہ مسماۃ جو ہر بی بی بانو مسماۃ عصمت اور ایک مرد آمیر رحما ن ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو کی ٹیم نے زخمی کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دئیے جس میں دو خواتین کی حالت نشویشناک بتایا جاتا ہے۔