دینی مدارس دین واسلام کی اشاعت و تبلیغ میں شب و روز مصروف ہیں ، اسد قیصر
صوابی،چھوٹا لاہور(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ دینی مدارس دین کا ستون ہے اور یہ دین و اسلام کی تبلیغ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جہانگیرہ صوابی میں عباس ایجوکیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے وزیر اعلیٰ کے مشیر فضل کریم خان ، تحصیل ممبر اسماعیل ، مولانا عطاء الحق درویش ، مولانا عبدالحق دیروی، مولانا اعتبار خان ، مولانا محب الحق عزیزی اور تحصیل ناظم تورڈھیر سہیل خان کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ دینی مدارس کی تعداد اور قوت زیادہ ہے اور یہ مدارس دین اسلام کا ایک منبع اور روشن مینار ہے انہوں نے کہا کہ آج دینی مدارس کی تعداد سرکاری سکولوں سے زیادہ ہے اور دینی مدارس دین و اسلام کی اشاعت و تبلیغ میں شب وروز مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش بلکہ بھرپور کوشش ہے کہ ایک ایسا ذریعہ تعلیم ہو کہ جس میں دینی و دنیاوی تعلیم ایک ساتھ دی جاسکے تاکہ دینی مدارس سے نکلنے والا عالم کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ڈاکٹر ، مایہ ناز انجینئر اور ایک پروفیسر سمیت ممتاز ماہر تعلیم بھی ہو ۔سپیکر اسدقیصر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ آج علماء کرام نے اس بات کو شدد سے محسوس کیا ہے کہ ہمیں دینی تعلیمی کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ وقت کا یہ تقاضہ ہے کہ دینی و دنیاوی تعلیم کے درمیان فاصلے کم کئے جائیں اور اس کے لئے ہمیں مشترکہ اور سنجیدہ کاؤشیں کرنی ہوں گی سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ صانہوں نے کہا یہ سرکاری سکولوں میں بھی نوجوانوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کے لئے بھی سنجیدہ کاؤشیں کی جارہی ہیں جس کے انتہائی بارآور اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔تقریب میں قاری وقار احمد ، شیخ القرآن عبدالقیوم ، حافظ عبدالستار اور امیر صادق جلبئی وال نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ مولانا اعتبار خان نے اپنے ادارے کے قیام کے اعراض و مقاصد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا #