کارکن رکنیت سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں ،افتخار مشوانی

کارکن رکنیت سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں ،افتخار مشوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان( بیورورپورٹ) ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین اور انٹرا پارٹی الیکشن میں ضلعی صدارت کے اُمیدوار افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں جو تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے۔ نوجوان گھر گھر اور گلی گلی میں پھیل جائیں۔ اور عمران خان کے اس پیغام کو ہر جگہ اور ہر فرد کو پہنچائیں۔ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کو پارٹی میں لانے کیلئے رکنیت سازی مہم پر پارٹی کارکن خصوصی توجہ دیں۔ اور نئے لوگوں کو کا منشور پہنچا کر انہیں تحریک انصاف کا حصہ بنائیں۔ ضلع مردان میں ایک لاکھ سے ذیادہ ممبر شپ کرینگے۔پارٹی کارکن مطمئین رہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں جیت نظریاتی کارکنوں کے ہی ہوگی۔مفاد پرست لوگوں کو شکست سے دوچار کرنے کا عزم صمیم کئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی کے 30 کے مختلف یونین کونسلوں گڑیالہ، بخشالی، بالا گڑھی اور پار ہوتی میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر ضلع کونسل و پارلیمانی لیڈر ضلع کونسل مردان شاہد باچا، اراکین ضلع کونسل علی خان، سابقہ صدر انصاف یوتھ ونگ بلال خان او ر محمد طلاء بھی ان کے ہمراہ تھے۔افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اور اُنہوں نے عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لیکر آنی ہے۔