شانگلہ میں اتوار کے روز بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا

شانگلہ میں اتوار کے روز بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا

الپوری )ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں اتوار کے روز بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا ، وادی شانگلہ میں سردی زوروں پر ،تیز اور سرد ہوائیں جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ، لوگ گھروں میں دھبک گئے۔ شانگلہ گردونواح میں ایک روز وقفے کے بعد جمعرات کی صبح سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اتوارکے روز بھی جاری رہا،شانگلہ کے بالائی پہاڑی علاقوں پر کالے بادل چھائے رہے۔ اکثر پہاڑی سلسلوں اور بالائی علاقوں میں اولے پڑے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جاری ہے ،سردی کی شدت میں اضافہ ،وادی شانگلہ میں ٹھنڈ کا راج دوبارہ شروع ، شانگلہ کے میدانی علاقوں لیلونئی،شاہ پور، بشام ،دندی،پورن الوچ،چکیسر، کروڑہ،رانیال ،کماچ نصرت خیل،مارتونگ میں اتوار کے روز وقفے وقفے سے بارش جاری رہی، جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں سپین سر، شلخو سر، مان سر،چانگا سر،اجمیر سر، کاپر بانڈہ اور دیگر پہاڑی پر کالے بادل منڈلاتے رہے اورژالہ باری ہوئی۔محکمہ مو سمیات نے شانگلہ گردونواح میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...