نظریاتی کارکن ہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،فضل خان

نظریاتی کارکن ہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،فضل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے سابق صوبائی آرگنائزراور انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارتی امیدوار فضل خان نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن ہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں پی ٹی آئی کو بام عروج پر پہنچانے میں انہی کارکنوں کا کلیدی کردار ہے انشاء اللہ صوبائی صدر منتخب ہوکر نظریاتی کارکنوں کے امنگوں کی ترجمانی کرونگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزدورہ کرک کے موقع پر نظریاتی کارکنوں کے مختلف وفود سے ملاقات اورحاجی ربنواز کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پارٹی کے ضلع نائب صدر میجر (ر) سجاد بارکوال ،تحصیل کونسلر ہدایت اللہ ،سابق ضلعی صدر الطاف قادر ،عثمان ،عالمزر خان اور بنوں کے مطیع اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ میری چار ماہ اور مدمقابل امیدواروں کی تین سالہ کارکردگی کارکنوں کے سامنے ہیں میں نے چار ماہ کے مختصر عرصے میں صوبے کے تقریباًتمام اضلاع کے تین ،چار وزٹ کرکے کارکنوں کے حال احوال معلوم کئے ہیں جبکہ مدمقابل تمام امیدواروں کو تین سالہ دور اقتدار میں ایک بار بھی کارکنوں کے آنسوؤں پونچنے کی توفیق نہیں ہوسکی ہے جو مجھ میں اور ان میں واضح فرق ہے انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے کارکنوں کی خدمت کا موقع دیا تو انشاء اللہ نہ صرف دوسروں کی زیادتیوں کے ازالے کی کوشش کرونگا بلکہ پارٹی کے تمام فیصلے نظریاتی کارکنوں کے امنگوں کے عین مطابق کرکے تبدیلی کے نعرے کو عملی طور پر جامہ پہناؤنگا ۔