خیبر ایجنسی کے معذوروں کی امداد جاری رکھیں گے ،الحاج شاہ جی گل
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)ہلال احمر کی جانب سے معذور افراد میں غیر خوراکی اشیاء تقسیم کی گئی،معذوروں کو سرکاری نوکریوں میں دو فیصد کوٹہ دینے کو یقینی بنا یا جائے۔خیبر ایجنسی کے معذوروں کی امداد کو جاری رکھیں گے، تحصیل باڑہ میں ساٹھ ہزار افراد کو فوڈ پیکج دے رہے ہیں۔فاٹا ہلال احمر نے خیبر کے معذوروں میں غیر خوراکی اشیاء تقسیم کی گئی اس سلسلے میں جمرود جرگہ ھال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم این اے الحاج شاہ جی گل، فاٹا ہلال احمر کے چےئرمین ملک اکرام اللہ جان، پولیٹکل تحصیلدار جمرود عصمت اللہ وزیر سمیت علاقائی مشران و ملکان اور معذوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے مقررین نے کہا کہ معذور بھی اس معاشرے کا ایک حصہ ہے اس لئے انکے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے، معذوروں کیلئے سرکاری نوکریوں میں مختص دو فیصد کو ٹہ کو یقینی بنا یا جائے تاکہ انکے محرومیاں ختم ہوجائے۔تقریب کے اخر میں فاٹا ہلال احمر کے چےئرمین ملک اکرام اللہ جان نے کہا کہ ائندہ ماہ دوبارہ خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے بارہ سو معذوروں کو اسی طر ح کا پیکج دیا جائیگا۔خیبرایجنسی میں اب تک سات ہزار افراد کو قدرتی افات سے بچنے کیلئے ٹریننگ دیا گیا ہے جبکہ تحصیل باڑہ میں ساٹھ ہزار افراد کو غذائی پیکج بھی دیا جارہا ہے۔جمرود میں 300معذوروں کو دیا جانے والا غیر خوراکی پیکج میں کمبل، بستر، ہائی جین کٹ، کیچن سیٹ، مچھر دانی اور بخارا شامل ہے۔