حکومت نے مشرف کو دبئی بجھوا کر احساس کا بدلہ چکا یا ، خانزادہ خان

حکومت نے مشرف کو دبئی بجھوا کر احساس کا بدلہ چکا یا ، خانزادہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر حاجی خانزادہ خان نے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کو حکومت کی دو غلی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی باتیں کرنے ولوں نے ایک آمر کو باہر ملک جانے کی اجازت دے کر پوری قوم کو شرمندہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف پر غداری کے سنگین مقدمات درج تھے لیکن حکومت نے وجہ بتائے بغیر انکو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔وہ مردان میں یونین کونسل رستم،بازار،چارگلی پلو ڈھیری کے 35سے زائدناظمین اورجنرل کونسلروں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نوابزادہ اورنگزیب خان ہوتی اورضلعی نائب ناظم اسد علی کشمیری نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر خانزادہ خان نے کہا کہ نوازشریف ہر موقع پرمشرف کے خلاف بیانات دیتے تھے لیکن جب انکے خلاف کاروائی کا وقت آیا تو انہوں نے باہر جانے کی اجازت دیدی۔انہوں نے مشرف کو دبئی بھجوا کو احسان کا بدلہ چکایا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب اور مالدار کے لئے الگ الگ قوانین ہیں جو مشرف کو باہر جانے کی اجازت سے صاف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو باہر جانے کی اجازت کے حوالے سے وزیرداخلہ اور وزیرمنصوبہ بندی عوام سے کئے گئے وعدوں کوایفاء کریں ۔صوبائی صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دےئے ہیں لیکن ایک امر کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور کارکنوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی دن دگنی رات چگنی ترقی کے منازل طے کر رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک میں کلین سویپ کر ئے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کے لئے اپنی سرگرمیوں کو تیز کریں۔