سینٹربرائے پلانٹ کنزرویشن کے زیر اہتمام فلاورشوآج ہوگا

سینٹربرائے پلانٹ کنزرویشن کے زیر اہتمام فلاورشوآج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے سینٹر برائے پلانٹ کنزرویشن کے زیر اہتمام فلاورشو آج شام 4:00 بجے بوٹینکل گارڈ ن جامعہ کراچی میں منعقد ہورہا ہے ۔جس میں مختلف اقسام کے نایاب پھول رکھے جائینگے ۔صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگے۔اس موقع پر ڈائریکٹرسینٹر فار پلانٹ کنزرویشن پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین نایاب پھولوں کے اقسام کے بارے میں شرکاء کو بریفینگ بھی دیں گی۔