پی ایس 23سے امید وار مسرور جتوئی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کردیا

پی ایس 23سے امید وار مسرور جتوئی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 23سے امید وار مسرور جتوئی نے 22مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ عدالتی عملہ تعینات نہ ہونے کی وجہ سے شفاف کا انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے،سول انتظامیہ حکومت سندھ کے ماتحت ہے اور پولنگ سے قبل ہی حکومتی وسائل کے بل بوتے پر انتخابی مشینری کو یرغمال بنا لیا گیا ہے ۔اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طاقت کی بنیا د پر سندھ حکومت ہر صورت ضیا الحسن لنجار کو کامیاب کرانا چاہتی ہے جو کہ آصف علی زرداری کا دست راز ہے ۔انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ اس لیے کیا ہے کہ ایک کرپٹ شخص کے لیے پوری سندھ حکومت متحرک ہوگئی ہے ۔