ڈسٹرکٹ بار صوابی کے انتخابات صدارت کیلئے ارشد علی ایڈوکیٹ نامزد

ڈسٹرکٹ بار صوابی کے انتخابات صدارت کیلئے ارشد علی ایڈوکیٹ نامزد

صوابی( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن صوابی کے ہونے والے انتخابات کے لئے صدارت کے عہدے کے لئے ارشد علی ایڈوکیٹ ، دانیال خان ایڈوکیٹ ، نائب صدارت کے عہدے کے لئے محمد ہمایون خان ایڈوکیٹ ، محمد نواز خان ایڈوکیٹ ، ظفر علی خان ایڈوکیٹ جب کہ جنرل سیکرٹری شپ کے عہدے کے لئے محمد صغیر خان ایڈوکیٹ ، سید مکرم شاہ ایڈوکیٹ اور سہیل شاکر ایڈوکیٹ نے چیر مین الیکشن کمیشن کمیٹی محمد رشید ایڈوکیٹ کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لئے سردار حسین ایڈوکیٹ ، سیکرٹری مالیات کے عہدے کے لئے محمد عاقل خان ایڈوکیٹ اور لائبریرین کے لئے مس صفیہ رانی ایڈوکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔چیر مین الیکشن کمیٹی محمد رشید ایڈوکیٹ نے تمام تجاویز کنندہ گان اور تائید کنندہ گان اور امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ سکروٹنی کے سلسلے میں منگل22مارچ کی صبح دس بجے ان کے چیمبر الیکشن آفس میں حاضر ہو جائیں#

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...