آج پرویز مشرف کو بیرون ملک چھوڑنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

آج پرویز مشرف کو بیرون ملک چھوڑنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

پبی ( نامہ نگار )پی پی پی ضلع نوشہرہ آج پرویز مشرف کو بیرون ملک چھوڑنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔احتجاجی ریلی سہ پہر 3 بجے نوشہرہ کلاں تحصیل چوک شوبرا چوک نوشہرہ کینٹ تک نکالی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کا ہنگامی اجلاس پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب کی رہائش گاہ پرزیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری ملک غلام حضرت منعقد ہوا۔اجلاس میں پی پی پی کی ضلعی کابینہ اور پانچوں صوبائی حلقوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں لیاقت شباب ، ملک غلام حضرت،محمد الیاس، بشر خان ساول،فلک نیاز،سعید اللہ،محمد اعجاز خان ایڈوکیٹ،میاں نعمان الحق کاکاخیل ایڈوکیٹ، الحاج اجمل خان،نجیب اللہ خٹک،نعیم جان کے علاوہ پانچوں حلقوں کے تنظیمی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں سابق جرنیل اور ڈکٹیٹر پرویز مشرف پر آئین توڑنے،شہید بے نظیر بھٹو، اکبر بگٹی اور دیگر مقدمات درج ہونے کے باوجود مرکزی حکومت نے ان کا نام ای۔سی۔ایل لسٹ سے نکالنے اور ان کو علاج کے بہانے بیرون ملک جانے کی اجازت کے خلاف پی پی پی ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام آج بروز پیر سہ پہر 3بجے ایک بڑا احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔احتجاجی ریلی نوشہرہ کلاں تحصیل چوک سے 3 بجے روانہ ہو کر شوبرا چوک پر اہتما م پزیر ہو گا۔احتجاجی ریلی سے پی پی پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب اور دیگر ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...