موبائل چھیننے والوں کی موٹر سائیکل درخت سے ٹکرائی ،3 جاں بحق

موبائل چھیننے والوں کی موٹر سائیکل درخت سے ٹکرائی ،3 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) 3مجرم اشتہاریوں کا پبی میں سریا ڈیلر سے موبائل چھینے کے بعد فرار کی کوشش نوشہرہ پولیس کی بر وقت اور کامیاب کاروائی کے دوران مجرمان اشتہاریوں کی موٹر سائیکل درخت سے جا ٹکرائی جس سے 2موقع پر جبکہ ایک نے LRHپشاور میں فوت ہوا۔واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ،موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں کی گی ۔مجرم اشتہاری تھانہ پہاڑی پورہ پشاور اور تھانہ پار ہوتی مردان کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے تفصیلات کے مطابق۔کل شام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کو معتبر زرائع سے اطلاع ملی کہ پبی بازار میں سریا ڈیلرمسمی سکندر ولدقدیم خان ساکن جلوزئی سے 3نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل چھینا ہے ۔جس پر فوری طور پر پولیس کو حرکت میں لایا گیا ۔پولیس نے بھر وقت موٹر سائیکل سواروں کوباامداد مدعی معلوم کرکے ان کا تعاقب شروع کیا ۔موٹر سوئیکل سوار نہایت ہی تیزی سے بطرف نوشہرہ جی ٹی روڈ پر جارہے تھے کہ بمقام اضاخیل بالا پہلوان سٹاپ ملزمان سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس سے 2ملزمان نے موقع پر دم توڑا جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر LRHپشاور لے جایا گیا مگر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ملزمان کی جب دوسرے اضلاع سے پتہ براری کی گی تو ہلاک شدہ تینوں ملزمان کئی سنگین واردارتوں میں مطلوب تھے۔ملزم کامران خان ولدوارث خان سکنہ باڑی چم مردان بامقدمہ علت155مورخہ08.05.2015 جرم379.411.34 تھانہ پر ہوتی مردان،ملزم محمد بلال ولدخان بھادرسکنہ گل آباد دلہ زاک روڈ پشاورمقدمہ علت1109مورخہ17.08.2015،مقدمہ علت845مورخہ12.06.2015جرم382تھانہ پہاڑی پورہ پشاور جبکہ ملزم بلال ولد خائستہ گل بھی کئی سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا ۔تھانہ اضاخیل پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا ۔