خیبر ایجنسی ،خاصہ دار فورس کی کارروائی ،منشیات برآمد ،ملزم گرفتار

خیبر ایجنسی ،خاصہ دار فورس کی کارروائی ،منشیات برآمد ،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خاصہ دار فورس کی بھگیاڑی نے چیک پوسٹ پرکاروائی ، 27کلو گرام چرس برآمد، ملزمان حوالات میں بند۔تحصیل جمرودکے بھگیاڑی چیک پوسٹ کمانڈر ذوالفقار آفریدی نے معمول کی تلاشی کے دوران ایک پک اپ ڈاٹسن سے 27کلوگرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیٹکل تحصیلدار جمرود عصمت اللہ وزیر کے مطابق پک اپ نمبر 6859پاک افغان شاہراہ لنڈیکوتل کی طرف سے آرہی تھی کہ ، بھگیاڑی چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس نے شک کے بنا پر روکھاتلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے 27کلو گرام چرس برآمد ہوئی ، خاصہ دار فورس نے گاڑی اور دو ملزمان ، راویل ولد یارکند اور لعل بدین ولد کابل شاہ سکنہ ذخہ خیل کو گرفتار کرکے جمرود حوالات میں پابندسلاسل کردیا جبکہ پولیٹکل انتظامیہ نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔