بنوں میں ایک شخص قتل ،ملزمان فرار

بنوں میں ایک شخص قتل ،ملزمان فرار

بنوں(نمائندہ پاکستان)تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول کی لاش تھانہ مندان کی حدود سے ملی جسکی شناخت انور کمال ولد رئیس خان سکنہ نیظم بازار بنوں کے نام سے ہوئی پولیس نے مقتول انور کمال کے والد رئیس خان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول کی مختلف مقامات پر مختلف لوگوں کے ساتھ قتل مقاتلہ کی دشمنیاں ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...