شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، سینکڑوں گھر منہدم

شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، سینکڑوں گھر منہدم

الپوری )ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، سینکڑوں گھر منہدم ،باغات کو نقصان ، مین روڈ سمیت دیگر لنکس سڑکیں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، الپوری تا کروڑہ روڈ پر سلا ئیڈنگ کی معمولی صفائی کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ شا نگلہ کے ضلعی انتظامیہ بے بس تماشائی۔شانگلہ میں سلائیڈنگ سے اتوار کے روز تک جگہ جگہ پتھر پڑے رہے، صفائی نہ ہو سکی،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،تمام لنکس روڈز مکمل طور پر بند پڑے ہیں ،بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے ،طوفانی بارشوں سے شاہپور اور دیگر علاقوں میں مکانات منہدم ہو چکے ہیں ،شانگلہ میں ضلعی انتظا میہ شروع دن سے غایب،بارشوں کے نقصانات اور اطلاعات ایمرجنسی میں ریلیف دینے کے لئے شانگلہ میں کوئی سسٹم موجود نہیں ۔ طوفانی بارشوں میں شانگلہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں مکانات کو شدید نقصان ۔متاثرین کو نقصانات کا معاوضہ دی جائے۔عوامی حلقوں کی اپیل۔ طوفانی بارشوں میں خراب اور بند ہونے والے سڑکوں کی صفائی میں شا نگلہ محکمہ ورکس اینڈسروسیز نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ،بارش کی تباہ کاریوں سے عوامی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پر ویز خٹک سے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...