بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،مقدمات درج ،لاکھوں روپے وصول
بنوں (نمائندہ پاکستان)واپڈا پیسکو سٹاف اور پولیس کے مشترکہ چھاپے، بجلی چوری کے الزام میں 10افراد کے خلاف مقدمات درج 5لاکھ 76ہزار روپے نقدوصول کئے ایک کروڑ 30لاکھ روپے عدم ادائیگی پر ٹیلی فون ایکسچنج ایجوکیشن آفس بی ایچ یو سمیت کئی علاقوں کی بجلی سپلائی منقطع کردی گئی چیف ایگزیکٹو پیسکو انورالحق یوسف زئی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ای واپڈا میاں محمد حامد، ایکسن میاں محمد آیاز خان کی ہدایت پر ایس ڈی او اربن آصف جان، ایس ڈی او ڈومیل امیرگل خان، ایس ڈی او سورانی محمد طارق، ایس ڈی او غوریوالہ مراد علی خان، ایس ڈی او رورل نمبر1فرید وزیر، ایس ڈی او ککی ناھیدخان، پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین سرکل چیئرمین ملک غلام علی خان، ڈویژنل سکیرٹری سید عباس شاہ ،سکیرٹری اطلاعات عمرعلی خان، ایل ایس سٹاف شمس العابدین، ایم ارایس شیرافضل خان، رفیداﷲقسمت علی خان، فیض اﷲ،دل اسلم، فرحاد خان اور تھانہ پیسکو پولیس ایس ایچ او محمد اسحاق خان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ الگ الگ چھاپوں کے دوران نیو فرو ٹ سبزی منڈی میں غیرقانونی بجلی استعمال پر ڈئرکیٹ کنکشن لینے کے الزام میں 10افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کیلئے مراسلے پولیس کے حوالے کی غوریوالہ میں 4لاکھ 40ہزار روپے ڈومیل میں ایک لاکھ روپے سورانی 36ہزار روپے ٹوٹل 5لاکھ 76ہزار روپے نقدوصول کیئے ٹیلی فون ایکسچنج اعظیم کلہ ایف آر ایجوکیشن آفس ڈومیل کے ذمے 47لاکھ روپے بقایاجات پر گیارہ ہزار لائن سے بجلی کاٹ کردونوں ٹرنسفرمر کو ضبط کرکے دفترلے آئے پیسکو سٹاف انتہائی مشکل حالات بکاخیل فیڈر پر بی ایچ یو سنٹر میں کاروائی کرتے ہوئے منجہ خیل کوٹی سعادات سورانی بیٹری خیل بہادر مانک خیل منڈان سمیت کئی علاقوں کے ذمے ایک کروڑ 30لاکھ روپے عدم ادائیگی کی وجہ سے مین گیارہ ہزار لائن کاٹ کر بجلی سپلائی منقطع کردی گئی سورانی میں بغیر میٹر کنکشن جس پر 12عدد ناجائز کنکشن تھے ہٹا کر ایل ٹی تاروں کو ہٹایا دیا گیا ۔