منتخب نمائندے اور سرجکاری افسران عوامی خدم کو اپنا شعار بنائیں ، امیر مقام

منتخب نمائندے اور سرجکاری افسران عوامی خدم کو اپنا شعار بنائیں ، امیر مقام

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں اورسرکاری افسران واہلکارعوام کوریلیف دینااپنا نصب العین بنائیں تمام سرکاری اہلکارعوام کوریلیف مہیاکرنے کیلئے لائحہ عمل تیارکرکے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں،دوسال مسلسل جدوجہدکے بعدچکدرہ روڈتا کالام روڈ کیلئے 11.6 ارب روپے کئے ہیں جسکاٹینڈرجلدجاری ہو جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مدین گرڈسٹیشن کی دوبارہ تعمیرکے وعدے کوعملی جامہ پہنایاتاہم ایک دن کے اندر پاؤر ٹرانسفار مرمدین گرڈسٹیشن پہنچ جائیگا۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ گرڈسٹیشن امسال ہرصورت میں پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے جبکہ کبل اورپورن گرڈسٹیشن کیلئے اراضی کے حصول کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورواپڈابشام گرڈسٹیشن کیلئے جلدپیسکوکوفنڈز فراہم کردیگی، ملاکنڈ ڈویژن میں کم پریشرکے مسئلے پرقابوپانے کیلئے تین ارب روپے کی لاگت سے مردان سے سوات تک لائن بچائی جائیگی اسی طرح چکدرہ میں220-KVگرڈسٹیشن کااسی ماہ باقاعدہ کام کاافتتاح کردیائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنگوٹہ میں کھلی کچہری کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتمام وفاقی محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔کھلی کچہری کے دوران انجینئرامیرمقام نے سینکڑوں سائلین کے درخواستوں پراحکامات جاری کیں جبکہ بعض افرادکے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران سے بذریعہ ٹیلی فون گفت وشنیدبھی کی۔کھلی کچہری کے دوران اہلیان علاقہ نے انجینئرامیرمقام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا اور کہاکہ انجینئرامیرمقام حقیقی معنوں میں عوامی لیڈرہیں،علاقے کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہودکیلئے ان خدمات قابل ستائش ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...